ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فرضی اسٹامپ پیپر فروخت کرنے والی ٹولی بے نقاب، کلیدی ملزم چھوٹا تیلگی سمیت دیگر ملزمین گرفتار،2.71کروڑ روپے کے اسٹامپ پیپرس ضبط

فرضی اسٹامپ پیپر فروخت کرنے والی ٹولی بے نقاب، کلیدی ملزم چھوٹا تیلگی سمیت دیگر ملزمین گرفتار،2.71کروڑ روپے کے اسٹامپ پیپرس ضبط

Sun, 11 Oct 2020 13:46:37    S.O. News Service

بنگلورو،11؍اکتوبر(ایس او نیوز)کچھ برسوں پہلے سرخیوں میں چھائے رہنے والا فرضی اسٹامپپ پیپر گھوٹالہ اب ایک بار پھر سامنے آیا ہے۔

شہر کی سنٹرل کرائم برانچ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹولی کو گرفتار کیا ہے، اس کے پاس سے 2.71کروڑ روپیوں کی لاگت کے فرضی اسٹامپ پیپرس ضبط کئے گئے ہیں۔ اس معاملہ میں شہر کے کندایا بھون اور سٹی سیول کورٹ کے احاطہ میں کام کام کرنے والے ٹائپسٹوں اور بروکروں کے پاس کام کرنے والے چار ملزمین کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس کیس میں پولیس کو مطلوبہ ایک کلیدی ملزم فرار ہو چکا ہے۔

شہر کے اڈیشنل کمشنرآف پولیس سومیندو مکھرجی نے ہفتہ کے روز بتایا کہ تمام ملزمین ان فرضی اسٹامپ پیپرس کا استعمال عدالتوں میں دستاویزات کے داخلہ، فرضی جی پی اے کی تیاری وغیرہ کے لئے کرتے اور ان کے ذریعے عوام کو دھوکہ دے رہے تھے۔ السور گیٹ سب ڈیویژن میں آنے والے ایس جے پارک پولیس تھانے کی حدود میں آنے والے ایس پی روڈ کے امر ریڈیوشاپ کے پاس یہ ٹولی اپنے فرضی اسٹامپ پیپرس تیار کرتی۔اس سلسلہ میں پولیس کواطلاع ملی تو پولیس نے شہر کے وویک نگر کے ساکن 53سالہ حسین مودی عرف چھوٹا تیلگی کو گرفتار کیا۔اس کے بعد بسویشورا نگر کے 55سالہ ہریش کوپکڑا گیا۔ ان دونوں سے کی گئی پوچھ گچھ کی بنیاد پر پولیس نے ان کے پاس سے فرضی اسٹامپ پیپرس کا ذخیرہ برآمد کیا، جس میں دس روپے سے لے کر 25ہزار روپے تک کے اسٹامپ پیپرس شامل ہیں۔ ان تمام اسٹامپ پیپرس کی مجموعی لاگت 2.71 کروڑروپے ہے۔

اس سلسلہ میں پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 467،46،471اور 420کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ان دونوں ملزمین کی اطلا ع پر پولیس نے دو اور ملزمین شاہوار اور نجمہ فاطمہ کی نشاندہی کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کندایہ بھون، سٹی سیول کورٹ اور آس پاس کے علاقو ں میں دستاویزات تیار کرنے والے ٹائپسٹوں کے ساتھ ان لوگوں نے رابطہ قائم کر لیا تھا اور اسٹامپ پیپر مہیا کروانے کے بہانے فرضی اسٹامپ فراہم کرتے۔

پولیس نے بتایا کہ کلیدی ملزم نے بتایا ہے کہ وہ نہ صرف فرضی اسٹامپ پیپر بلکہ فرضی فرانکنگ اور ڈاکیومنٹ ایمبوزنگ کروانے میں بھی ماہر ہے۔ملزم ہریش کو اس سے پہلے 2013کے دوران بھی فرضی اسٹامپ پیپر تیارکرنے کے معاملہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس انوچیت کی نگرانی میں ان ملزمین کی گرفتاری عمل میں آئی۔ اس سلسلہ میں السور گیٹ پولیس تھانے میں کیس درج ہوا ہے۔


Share: